ابنا: ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس میں شامی دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ افراد کے بہیمانہ قتل کی وڈیوز دکھائے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق سے متعلق ایک گروپ نے شام می دہشت گردوں کے ہاتوں عام شہریوں کے سر کاٹے جانے اور باپردہ خواتین کو گولیاں مارکر کنویں میں پھینکے جانے مناظر پر مشتمل وڈیوز ڈی ایٹ کے ممالک کے سربراہوں کو دکھانے کے مطالبے کو یہ کہہ کر مسترد کردیا گیا کہ یہ مسلمانوں کا آپس کا معاملہ ہے لہذا ڈی ایٹ کے اجلاس میں اس کی نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایک مغربی سفارتکار نے اپنے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر انکشاف کیا کہ شام میں مسلح گرپوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کی ناقابل انکار دستاویزات اور وڈیوز سے امریکی حکام اچھی طرح واقف ہیں اور مغربی ملکوں کے حکام منجملہ برطانیہ، فرانس، جرمنی کے حکام بھی آگاہ ہیں۔اس مغربی سفارتکار کے بقول دہشت گردی اور بربریت کے متعدد واقعات کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنے کے باوجود شام کے مسلح دہشتگردوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ صدر بشار اسد کی حکومت کی بقا مغرب کے مفادات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ فرانس کے سابق وزیر خارجہ نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جون 2013 - 19:30
News ID: 431950
ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس میں شامی دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ افراد کے بہیمانہ قتل کی وڈیوز دکھائے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔